Champion Student Book (Urdu)
By: AbdulSalam Chaudhary
سید قاسم علی شاہ
چیمپئن طالب علم کتاب
ہر انسان زندگی کے ہر لمحہ میں اپنی ایک دنیا تعمیر کرنے میں رہتا ہے۔ انسان جس دنیا میں رہنا چاہتا ہے اُس کا انتخاب خود کرتا ہے ۔ انتخاب کے اس سفر کو بہتر بنانے کے لیے نوجوانوں کو باقاعدہ رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہےتاکہ زندگی میں مقصدیت پیدا ہو سکے۔ اس سلسلہ میں رہنما کی اہمیت کو کسی دور میں بھی نہیں جھٹلایا جا سکتا۔
اسی طرح یہ کتاب بھی بچوں میں رہنمائی فراہم کرنے کا ایک ذریعہ ہے تا کہ علمی تربیت سے عملی زندگی اختیار کر سکیں۔ صرف علم حاصل کر لینا ہی کافی نہیں ہوتابلکہ اس کو زندگی میں شامل کرنے اور ذات کا حصہ بنا لینے سے صحیح معنوں میں نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
عبدالسلام نے طلبا میں شعوری صلاحیتوں کو بیدار کرنے اور عملی صلاحیتوں کو بہتر کرنے کے لیے سیلف ہیلپ تھیوریز کی بنیادی اکائیوں پر مبنی ایک عملی کتاب مرتب کی ہے۔ جس میں نوجوانوں کو مختصر انداز میں آگاہی فراہم کی گی ہےتاکہ اُن کے لیے اسے عملی طور پر اپنانا آسان ہو۔
یہ کتاب بچوں کو تعلیمی میدان میں کامیابی و کامرانی سے سرفراز ہونے، بحثیتِ انسان اپنے اس دنیا میں موجود ہونے کے مقصد کو سمجھنے ، اشرف المخلوقات ہونے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کے بارے میں جاننے اور اپنی ذاتی خوبیوں کو پہچاننے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ سب سے اہم بچوں کو سوال کرنے اور مزید جاننے کی صلاحیت کو زندہ رکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔ تاکہ وہ جواب پانے کی جستجو میں اپنی منزل کے سفر کا آغاز باآسانی کر سکیں اور زندگی کی رنگینیوں اور پچیدگیوں میں اپنے بھولے ہوئے اصل مقصد حیات کو بہتر طور پر جان سکیں گے۔
یہ کتاب اس لیے بھی نہایت اہمیت کی حامل ہے کہ لٹریری اور پریکٹیکل تھیوریز کے مجموعہ پر مشتمل اس کتاب نے بچوں کے لیے عملی طور پر قدم اُٹھانے کو نہایت آسان اور ممکن بنا دیا ہے ۔ تاکہ وہ تیزی سے گزرتے وقت کو تھام کر ان لمحوں میں کچھ بڑا کر گزرنے کے لیے اپنے وقت کو منظم اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر کرتے ہوئے ثابت قدمی سے آگے بڑھتے رہیں ۔
عبدالسلام کی بچوں کی تربیت ، تعمیرِ کردار، عملی و فکریِ آگاہی کے سلسلے کو فروغ دینے کے لیے یہ بہترین کاوش ہے ۔ جو کہ لائقِ صد تحسین ہے ۔ میری دعا ہے کے آپ معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے طلبا کی رہنمائی کرنے کے اس عظیم مقصد میں کامیاب ہوں۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین!
سید قاسم علی شاہ
(مصنف، استاد،موٹی ویشنل سپیکر)
https://naisoch.com.pk/products/champion-student?_pos=1&_sid=e13438d26&_ss=r